"میرے پاس ایک تجویز ھے۔" یہ آگے کی طرف جھکا جیسے میری دوست اپریل کرتی ھے، جب وہ کوئی راز بےبتانا چاہتی ھے،حالانکہ اسکا کوئی بھی راز اچھا نہیں ھوتا۔ یا باقاعدہ راز نہیں ھوتا۔ "یگر تم کسی کو نہ بتائو تو میں تمھارے ساتھ ھوں، میں تمھاری آنکھیں تھیک کر سکتا ھوں۔ قصبے سے با ہر نکل جائو!"
یس نے کچھ وقت آنکھیں جھپکیں۔ "میں بھی یہی کرنے کی کوشش کر رہی ھوں۔"
"میرا مطلب ھے کہ تم یہ نہیں کر سکتے!"
"کیوں نہیں؟"
"کیوں کہ کوئی بھی میری آنکھیں تھیک نہیں کر سکا، سوائے چشمے کے۔"
"میرے پاس کچھ صلاحیتیں ھیں۔ آپ دیکھیں گے، فراہم کردہ۔۔۔۔۔"
"۔۔۔۔۔۔میں کسی کو تمھارے بارے میں نہیں بتاتی؟"
"یہی بات ھے، یہی نقطہ ھے۔"
"میں کیسے یقین کر لوں کہ تم مجھے دھوکہ نہیں دو گے؟ تم بھی ان تیلیفون پر چیزیں بیچنے والوں میں سے ایک ھو سکتے ھو جو صرف جھوٹے وعدے کرتے ھیں۔"
اس نے دوبارہ ٹال مٹول شروع کر دی۔ " میں کبھی بھی کسی شخص کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا جس نے مجھے کبھی نقصان نہیں پہنچایا۔'
مطلب اگر میں نے تمھیں نقصان پہنچایا ھوتا تو تم مجھکو نابینا کر سکتے تھے۔"
"یہ واقعی جاننے کی ضرورت ھے۔"
اور اگر تم میری آنکھیں ٹھیک کر دو، اور مین کسی کو بھی تمھارے بارے میں نہ بتائوں، تو تم ھمارے کھیت چھوڑ دو گے؟"
" یہی اصل بات ھے۔"